وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان لاہور میں عید منائیں گے

وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان لاہور میں عید منائیں گے
 وزیر اعظم نواز شریف اور عمران خان لاہور میں عید منائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاسی قائدین عید الاضحیٰ کے لئے اپنی اپنی منزل کا رخ کرنے لگے ، وزیر اعظم نواز شریف ، شہباز شریف لاہور میں بلاول بھٹو لاڑکانہ ، آصف علی زداری لندن اور عمران خان لاہور میں عید منائیں گے, وزیراعظم عمومی طورپر عید بیرون ملک مناتے ہیں ، گزشتہ برس بھی عید کے موقع پر وہ امریکہ میں تھے ۔

عید الاضحیٰ اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے لئے زیادہ تر سیاستدان اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنے لگے ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور میں عید منائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو لاڑکانہ میں عید الاضحیٰ منائیں گے اور وہیں پر سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے قربانی دیں گے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں اپنی بہنوں اور بھانجوں کے ساتھ عید مناتے ہوئے سنت ابراہیمی ادا کریں گے۔ مسلم لیگ قائد اعظم کے قائدین چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہٰی گجرات میں عید منائیں گے جبکہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق منصورہ میں عید الاضحیٰ پڑھائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -