سبی،جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

سبی،جعفر ایکسپریس کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

سبی(این این آئی)سیکورٹی فورسز نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکا م بناتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو حادثے سے بال بال بچا لیا،ریلوئے ٹریک پر نصب چار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا ،سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے لمجی کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب چار کلو بارودی مواداور دو ڈیٹو نیٹرز کو پٹرولنگ کے دوران برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ہے تخریب کار راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور ریلوئے ٹریک پرچار کلو گرام دھماکہ خیزبارودی مواد ڈیٹو نیٹرز کے ساتھ نصب کیا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے پٹرولنگ کے دوران چار کلو بارودی مواداور دو ڈیٹو نیٹرزبرآمد کر کے تخریب کاری کے بڑئے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول