یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج کھیلا جائیگا

یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل آج کھیلا جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)سال کے آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کا فائنل (آج) پیر کو کھیلا جائیگا۔ سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ اور سویٹزرلینڈ کے عالمی نمبر تین کھلاڑی سٹانسلاس وارینکا اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں جبکہ فرانس کے گیل مونفلس اور جاپان کے کائی نیشیکوری سیمی فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل نوویک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے گیل مونفلس کو ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ سٹانسلاس وارینکا نے جاپان کے کائی نیشیکوری کو ہرا کر میگا ایونٹ کا فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔