قومی سائیکلنگ ٹیم چیمپئن شپس میں شرکت کیلئے آج بھارت روانہ ہو گی

قومی سائیکلنگ ٹیم چیمپئن شپس میں شرکت کیلئے آج بھارت روانہ ہو گی

اسلام آباد(اے پی پی) قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ اور سارک چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے (آج) پیر کو بھارت روانہ ہو گی۔ ایشین ٹریک چیمپئن شپ 14 سے 16 ستمبر جبکہ سارک ایونٹ 17 سے 18 ستمبر تک بھارت میں منعقد ہو گا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی سی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایونٹس میں 7 سائیکلسٹس اور 4 آفیشلز ملک کی نمائندگی کریں گے۔ پی سی ایف حکام کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم دونوں ایونٹس میں شرکت کرے گی، ایونٹس کی تیاری کے سلسلے میں سائیکلسٹس نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، امید ہے کہ سائیکلسٹس دونوں چیمپئن شپس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے بہترین نتائج کے ساتھ وطن لوٹیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...