پاکستان نومبر میں ملائیشیا میں شیڈول انٹرنیشنل مینز بیچ نیٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کریگا

پاکستان نومبر میں ملائیشیا میں شیڈول انٹرنیشنل مینز بیچ نیٹ بال ٹورنامنٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان رواں برس نومبر میں ملائیشیا میں شیڈول انٹرنیشنل مینز بیچ نیٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا، میگا ایونٹ 19 سے 20 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ میں 24 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے تعاون سے ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 10 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپ کیلئے ملک بھر سے 16 کھلاڑیوں کو مدعو کیاجائے گا۔