عامر شادی کے باعث ٹیم کیساتھ دبئی نہیں جائیں گے

عامر شادی کے باعث ٹیم کیساتھ دبئی نہیں جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر 20 ستمبر کو شادی کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے۔محمد عامر کی شادی کی رسومات عیدالاضحی کے بعد شروع ہوں گی اور عامر نے اس سلسلے میں 19ستمبر ٗ 20 ستمبراور 21 ستمبر کو تین پروگرام ترتیب دیے ہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار کے مطابق عامر کو شادی میں مصروفیت کے باعث 20 ستمبر کو ٹیم کے ساتھ دورے پر جانا ممکن نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر شادی کی تقریبات سے فراغت کے بعد دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔