ویمنز بیس بال ورلڈ کپ، جاپان نے مسلسل پانچویں بار ٹائٹل جیت لیا

ویمنز بیس بال ورلڈ کپ، جاپان نے مسلسل پانچویں بار ٹائٹل جیت لیا

جی جانگ(نیوز ڈیسک) جاپان نے کینیڈا کی خواتین کی ٹیم کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 10.0سے شکست دے کر مسلسل پانچویں بار ویمنز بیس بال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔اس میچ میں دفاعی چیمپئن جاپان کی کھلاڑیوں کا کھیل قابل دید تھا انہوں نے کینیڈا کی کھلاڑیوں کی ایک نہ چلنے دی اور میچ کو باآسانی جیت لیا۔اس سے پہلے کینیڈا کی ٹیم ویمنز بیس بال ورلڈ کپ میں تائیوان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ تھی۔ واضح رہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ کینیڈا کی ٹیم نے فائنل میں شکست کھائی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی