سکاٹ لینڈ کی دوسرے ون ڈے میں فتح،سیریزجیت لی

سکاٹ لینڈ کی دوسرے ون ڈے میں فتح،سیریزجیت لی

ایڈن برگ(اے پی پی) کالم میکلیوڈ کی شاندرا سنچری کی بدولت سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو دوسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 53 رنز سے ہرا کر سیریز 1-0 سے جیت لی، ہانگ کانگ کی ٹیم 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 46.1 اوورز میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان بابرحیات کی ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔ ایڈن برگ میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں سکاٹش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 266 رنز بنائے، کالم میکلیوڈ نے ڈٹ کر حریف باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شانداور سنچری بنا کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا، میکلیوڈ 102 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، کریگ والاک 52 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے، تنویر احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان بابرحیات کے سوا ہانگ کانگ کا کوئی بھی کھلاڑی سکاٹش باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکا، بابر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کرس سول نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...