بنگلہ دیش نے آئرلینڈ وویمن کو آخری ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ وویمن کو آخری ون ڈے میں ہرا کر سیریز جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بلفاسٹ (اے پی پی) رومنا احمد کی شاندار ہیٹرک کی بدولت بنگلہ دیش ویمن نے آئرلینڈ ویمن کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 10 رنز سے ہرا کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ میزبان ٹیم 106 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 37.5 اوورز میں 96 رنز پر ڈھیر ہو گئی، رومنا احمد نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔ بلفاسٹ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 40.1 اوورز میں 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، سنجیدہ اسلام 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں، ایمی کنیلی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آئرلینڈ ویمن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 96 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، سسیلیا جائس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، رومنا احمد نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔