جیمی مرے 44 برس بعد یو ایس اوپن ڈبلز جیتنے والے برطانوی پلیئر

جیمی مرے 44 برس بعد یو ایس اوپن ڈبلز جیتنے والے برطانوی پلیئر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(اے پی پی) برطانوی پلیئر جیمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونوسوریز نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، مرے گزشتہ 44 برسوں بعد یو ایس اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے برطانوی پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل برطانیہ کے راجر ٹیلر نے 1972ء میں ملک کیلئے یو ایس اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیتا تھا، مرے اور سوریز نے فیصلہ کن معرکے میں اسپینش جوڑی کو شکست دی۔ امریکہ میں منعقدہ میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز فائنل میں جیمی مرے اور برونوسوریز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پبلو کارینو بسٹا اور گوئلرمو گارسیا لوپز پر مشتمل اسپینش جوڑی کو 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا۔ جیمی مرے یو ایس اوپن مینز ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے 44 برسوں بعد پہلے برطانوی جبکہ برونوسوریز دو گرینڈسلام ڈبلز ٹائٹل جیتنے والے پہلے برازیلین پلیئر بن گئے ہیں۔