آسٹریلوی وویمن کرکٹ ٹیم رواں ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی

آسٹریلوی وویمن کرکٹ ٹیم رواں ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی

برسبین(اے پی پی) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ہفتے سری لنکا کا دورہ کرے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف چار ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم دورے کا آغاز 15 ستمبر کو پریکٹس میچ سے کرے گی۔ اس کے بعد آسٹریلیا اور سری لنکا کی ویمن ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 18 ستمبر، دوسرا میچ 20 ستمبر، تیسرا میچ 23 ستمبر جبکہ چوتھا اور آخری میچ 25 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...