تین رکنی قومی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

تین رکنی قومی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے نیوزی لینڈ پہنچ گئی

اسلام آباد(اے پی پی) تین رکنی قومی ٹیم ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشنیا زون گروپ ون سیکنڈ راؤنڈ پلے آف میچ کھیلنے کیلئے جیت کا عزم لئے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹائی 16 سے 18 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ عقیل خان دبئی جبکہ سمیرافتخار اور عابدعلی امریکہ سے براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے ہیں۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے حکام کے مطابق بابر علی اکبر اور اسد نوازش بطور آفیشلز ٹیم کے ہمراہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ٹائی سے قبل تین سے چار روزہ تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس نیوزی لینڈ کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے تاہم ہدف کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو سو فیصد کارکردگی دکھانا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...