بھارتی پلیئر روہن بوپنا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے سپین کیخلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار

بھارتی پلیئر روہن بوپنا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے سپین کیخلاف شیڈول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی (این این آئی)بھارتی پلیئر روہن بوپنا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے سپین کے خلاف شیڈول ڈیوس کپ ٹائی سے دستبردار ہو گئے۔ ان کی جگہ نوجوان پلیئر سومت ناگل کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ روہن بوپنا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث بدقسمتی سے وہ ڈیوس کپ میں ملک کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ بھارت اور سپین کے درمیان ورلڈگروپ پلے آف ٹائی 16 سے 18 ستمبر تک نئی دہلی میں کھیلی جائے گی۔