آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز آج ہو گا

کولمبو(اے پی پی) آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ ٹینس ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز (آج) پیر سے سری لنکا میں ہو گا۔ تین پاکستانی پلیئرز بھی مین راؤنڈ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان کے رضاسوانی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ پاکستانی پلیئر سید نوفل کلیم، مزمل مرتضیٰ اور علی صاحبزادہ محمد ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گے اور تینوں پلیئرز مین راؤنڈ میں قسمت آزمائی کریں گے۔ پاکستان کے رضاسوانی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، سوانی نے کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا مرحلہ عبور کیا تاہم دوسرے میچ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے کھیلے گئے آئی ٹی ایف جونیئر سرکٹ ویک ون ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مزمل مرتضیٰ کو سنگلز ایونٹ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...