آسٹریلیا اے ٹیم کی بھارت اے کو پہلے غیرسرکاری ٹیسٹ میں شکست

آسٹریلیا اے ٹیم کی بھارت اے کو پہلے غیرسرکاری ٹیسٹ میں شکست

برسبین (اے پی پی) آسٹریلوی اے ٹیم نے بھارت اے کو پہلے غیرسرکاری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 3 وکٹوں سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 159 رنز کا ہدف آخری روز 7 وکٹوں پر پورا کیا۔ کیمرون بین کرافٹ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پیٹرہینڈز کمب میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ برسبین میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے آخری روز آسٹریلوی اے ٹیم نے جب 59 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 100 رنز درکار تھے، آسٹریلوی پلیئرز نے مطلوبہ ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے کامیابی اپنے نام کی۔

، بین کرافٹ 58 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، شردل ٹھاکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی