حج اجتماعی اور سیاسی عبادت ہے : خالد سلہریا

حج اجتماعی اور سیاسی عبادت ہے : خالد سلہریا

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن جوہانسبرگ کے نائب صدر خالد سلہریا نے کہا ہے کہ حج اجتماعی اور سیاسی عبادت ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے فرزندان توحید اکٹھے ہوکر امت مسلمہ کی افرادی قوت کی جھلک کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے اجتماع کے ذریعے باہمی محبت اورمیل جول پر زورد یتے ہوئے روزانہ نمازپنجگانہ باجماعت اور ہفتے میں ایک بار جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا حکم دے کر مسلمانوں کو اجتماعیت کی طرف دعوت دی ہے۔ اسی طرح حج بھی مسلمانوں کی سالا نہ بین الاقوامی کانفرنس سے جس میں دنیا بھر سے مختلف رنگ و نسل، ذات پات، خطے اورمکاتب فکرکے لوگ اکٹھے ہوکر امت کی اجتماعی قوت کا اظہار کرتے اور شعائر اسلام کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیںیہ وہ سعاد ت ہے جس کی اہمیت کا شمار کرنا مشکل ہے۔ خالد سلہریانے مزیدکہا کہ حج خود فرقہ واریت کی نفی اور اتحاد بین المسلمین کاعملی اظہار بھی ہے کہ جہاں سنی ،شیعہ ، بریلوی دیوبندی، حنبلی ،مالکی ، شافی اور اہل حدیث کی کوئی تفریق نہیں رہتی۔ ہر شخص بیت اللہ کی طرف منہ کرکے نماز بجالاتا ہے، یہ اسلام کی قوت کا اظہار ہے کہ فروعی اختلاف کے باوجود ہم اپنے قبلہ اورمرکز خانہ کعبہ میں ایک ہیں۔قرآن ایک،وحدہ لاشریک معبود ایک اورپیغمبر ایک ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...