نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے: راشد بشیر سیال

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے: راشد بشیر سیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ(ن) کیپ ٹاؤن کے صدر راشد بشیر سیال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنے پر ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے۔عمران خان اور طاہر القادری کو ملک میں فساد پھیلانے کا ٹھیکہ ملا ہوا ہے۔احتجا ج اور دھرنوں کی سیاست کا مقصد ملک میں جاری میگا پروجیکٹ کے لئے نقصان دہ ہے۔قوم اب نابالغ سیاستدانوں کے دھوکے میں ہرگز نہیں آئے گی کیونکہ دونوں تحریکوں کے قائد ہر فورم پر فیل ہو چکے ہیں۔ان کے ہر جلسے اور پریس کانفرنسس میں ایک ہی بات ہوتی ہے اب میڈیا بھی ان سے تنگ آچکاہے۔راشد بشیر سیال نے مزید کہا دھرنوں کی سیاست ملکی معیشت کو کمزور کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو روکنے کیلئے گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔
تاکہ ملک کا نظام زندگی دھرم بھرم ہو ہر طرف افراتفری کا عالم ہو اور سرمایہ کاری میں عدم استحکام پیدا ہو سکے۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے تین سالوں میں عالمی سطح پر جو پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔چین نے پاکستان کی ہر شعبے میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے

مزید :

عالمی منظر -