مقبوضہ کشمیر ٗریاستی انتظامیہ نے مزید 16افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کردیا ٗ جیل منتقل

مقبوضہ کشمیر ٗریاستی انتظامیہ نے مزید 16افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کردیا ٗ ...

سری نگر ( اے این این ) مقبوضہ کشمیر کی ریاستی انتظامیہ نے مزید 16افراد پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا ٗ گرفتار کئے گئے کشمیریوں میں حریت رہنما سید علی گیلانی کا ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ترال کے مندورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے حریت (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی ڈرائیورعبد الحمید وانی،حریت کارکن محمد یونس نجار ساکن سیول لائنز ترال،فیاض احمد بٹ ساکن لرگام،جاوید احمد نائیک ساکن ترال ،الطاف احمد میر ساکنہ رٹھسونہ،مد ثر احمد ملک ساکن لرگام ،فردوس احمد ملہ ساکن آری گام ترال کے علاوہ اونتی پورہ میں حامد مجید خان ولد عبد المجید خان ساکن پدگام پورہ،نثار احمد راتھر ولد عبد العزیز راتھر ساکن ڈاڈسرہ ،منظور احمد میر ولد محمد حاتم ساکن چرسو اونتی پورہ،مظفر احمد وانی ولد شبیر احمد وانی ساکن چرسو،غلام قادر نائیکو ولد عبد الغنی نائیکو ساکن بیگ پورہ اورسرتاج احمد شاہ ولد ثناواللہ شاہ ساکن مرہامہ پر بھی سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا گیا ہے۔

ان سبھی افراد کو وادی سے باہر کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔گرفتار شدگان میں اکثر نوجوان اپنے گھر کے کماؤتھے جن کی گرفتاری کی وجہ سے ان کے کنبوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر ہندوارہ میں غلام حسن خان ولد غلام محی الدین ساکن گرورہ لنگیٹ، بشیر احمد بٹ ولد محمد سلطان ساکن پہرو لنگیٹ، وحید احمد گوجری ولد عبد الاحد ساکن راولپورہ کرالہ گنڈ، عظا اللہ شاہ ساکن بدرہ پائین کرالہ گنڈ، معشوق احمد ملہ ولد علی محمد اور ارشاد احمد ڈار ولد غلام نبی ساکن چوگل ہندوارہ کو سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے انہیں جمعہ کی شام کورٹ بلوال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...