بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں ٗ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ٗ شبیرشاہ

بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں ٗ قربانیاں رائیگاں ...

سری نگر(اے این این)ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہیں ٗ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ٗ تاریخ میں کبھی بھی نہتے عوام پر گولیاں نہیں برسائی گئیں ٗ بھارتی فوج دوغلی پالیسی پر گامزن ٗ کشمیری عوام کبھی اعتبار نہیں کرینگے ۔ سانحہ گاؤکدل کے شہداکو ان کی25ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں جدوجہد آزادی کے دوران گاؤکدل اور اس طرح کے دیگر دلخراش سانحات میں اپنی عزیزجانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔بیان میں شبیر احمد شاہ نے کہا کہ ان شہداکی یاد سے ہمارے دل معمور ہیں اور ہم ان کے مشن کو پورا کرنے کے لئے وعدہ بند ہیں ۔انہوں نے ان روح فرسا واقعات میں شہید ہوئے معصوم شہریوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں کبھی بھی اس طرح نہتے عوام پر گولیاں نہیں برسائی گئی لیکن ہماری ریاست میں اس وقت کے گورنر جگموہن نے اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی اور ریاستی عوام کو بقول ان کے سبق سکھانے کے لئے فو جیوں کو وسیع اختیارات دے کر جگہ جگہ کر بلا کے مناظر دوہرائے۔

شبیر احمد شاہ نے گاؤکدل ،ہندواڑہ اور کپوارہ سانحہ میں مارے گئے معصوم لوگوں کے لواحقین اور ریاستی عوام کو یقین دلایا کہ ان شہداکا خون کبھی بھی رائیگاں نہیں جائے گا ۔ شبیرنے کہا کہ اسی طرح کے واقعات کپوارہ، ہندوارہ، حول،مشعلی محلہ ،کنہ کدل ، سوپور، حضرتبل اور چھترگام میں پیش آئے شاہ نے ہندوارہ اور کپوارہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دو مقامات پر معصوم خون سے ہاتھ رنگنے کے لئے بھارتی فورسز نے پہلے سے ایک منصوبہ ترتیب دیا تھا اور 27جنوری کی صبح کو فورسز نے اچانک فائرنگ کرکے کپوارہ میں 27 شہریوں کی جان لی اور اسی طرح 25جنوری کو ہندوارہ میں ایک پر امن جلوس پر فائرنگ کرکے 17عام شہریوں کو موت کی نیند سلادیا۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...