مسلم لیگ کمیشن بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے: یاسین گھمن

مسلم لیگ کمیشن بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے: یاسین گھمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف پریٹوریا منتانہ کے رہنما یاسین گھمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے نندی پورپراجیکٹ کا ریکارڈ ضائع کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی کمیشن بچانے کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ،شفافیت کے ڈھول پیٹنے والی حکومت نے غریب قوم کونندی پورپراجیکٹ میں36ارب کا ٹیکا لگایا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یاسین گھمن نے کہا کہ رائے ونڈمارچ ضرورہوگا ،اپوزیشن جماعتوں کوملک بچانے کیلئے متحد ہونا ہوگا ،رائے ونڈ مارچ کمیشن مافیا اورکرپشن پکڑے جانے کے ڈرسے نندی پورپراجیکٹ کا ریکارڈ ضائع کرنے والی حکومت کیخلاف فائنل راؤنڈ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی درباری دانیال عزیز،طلال چودھری جتنا مرضی جھوٹ بول لیں 2016نوازشریف کی بادشاہت کا آخری سال ہوگا۔

مزید :

عالمی منظر -