عیدالاضحی کے موقع پر جیل میں قید کرد لیڈر عبداللہ اوجلان سے چند افراد کو ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ

عیدالاضحی کے موقع پر جیل میں قید کرد لیڈر عبداللہ اوجلان سے چند افراد کو ...

انقرہ (این این آئی)ترک حکومت نے عیدالاضحی کے موقع پر جیل میں قید کرد لیڈر عبداللہ اوجلان سے چند افراد کو ملاقات کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک حکومت نے دیار باقر میں پچاس کرد نوازوں کی بھوک ہڑتال کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ٗ بھوک ہڑتالی اوجلان سے وکلاء اور رشتہ داروں کی ملاقات کا مطالبہ کر رہے تھے۔کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے مقید سربراہ اوجلان سے ملاقات کیلئے تاریخ اور وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ترک رہنما1999ء سے امرالی جزیرے پر واقع سخت سکیورٹی والی جیل میں قید ہیں۔

مزید : عالمی منظر