شہید فلسطینی کی تدفین، ہزاروں افراد کا صہیونی دہشت گردی کے خلاف احتجاج

شہید فلسطینی کی تدفین، ہزاروں افراد کا صہیونی دہشت گردی کے خلاف احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ( اے این این )فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایک فلسطینی بچے کی شہادت کے خلاف پورے علاقے میں سخت غم وغصے کی فضا پائی جا رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کل ہفتے کو البریج پناہ گزین کیمپ میں شہید ہونے والے فلسطینی عبد محمد الدباغ کو سپرد خاک کرنے کے بعد ہزاروں افراد نے صہیونی دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے البریج کیمپ سے غزہ کی سرحد تک تل ابو حسینہ قصبے تک مارچ کیا۔ مظاہرین سخت مشتعل تھے اور صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ صہیونی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق فلسطینی مظاہرین نے تل ابو حسینہ کے قریب واقع اسرائیلی فوجی کیمپوں پر سنگ باری بھی کی۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑک عبد محمد الدباغ کو گولیاں مار کر شہید کر دیا تھا۔ الدباغ کی شہادت بھی ایک پر امن احتجاجی مظاہرے کے دوران ہوئی تھی۔ فلسطینی شہری صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض فوج نینہتے مظاہرین پر گولیاں برسادی تھیں جس کے نتیجے میں الدباغ شہید ہو گیا تھا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ الدباغ کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنا کر اس کی آنکھ میں گولی ماری جس کے نتیجے میں گولی آنکھ میں لگنے کے بعد اس کے سر سے گذر کر پار ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں الدباغ موقع پر شہید ہو گیا۔

مزید :

عالمی منظر -