ریاستی انتظامیہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ٗ فاروق احمد ڈار

ریاستی انتظامیہ نے انسانی حقوق کو پامال کرنے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ٗ فاروق ...

سری نگر ( اے این این ) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین فاروق احمد ڈارنے ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انسانی اصولوں کو پامال کرنے میں سبھی ریکارڈ توڑ دیئے گئے ہیں ۔ فاروق ڈار نے ریاست کے بیشتر علاقوں اور سرینگر میں حبہ کدل ،بمنہ ،خانیار ،نوشہرہ اور دیگر مقامات میں نہتے عوام پرپیلٹ گن اور طاقت کے بے جا استعمال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انسان دوست ہونے کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود پر امن احتجاج کررہے لوگوں کے خلاف مہلک ہتھیار استعمال کئے جارہے ہیں۔

انھوں نے عالمی برادری کو ریاست میں اس طرح کے مہلک ہتھیاروں کے استعمال پر آواز بلند کرنے اور بھارت پر دبابڑھانے کی اپیل کی ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...