جرمنی ٗ ایئر شو کے دوران گلائیڈر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افرادزندگی کی بازی ہار گئے

جرمنی ٗ ایئر شو کے دوران گلائیڈر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 ...

برلن (این این آئی)جرمنی میں ایئر شو کے دوران گلائیڈر اور چھوٹے ہوائی جہاز کے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افرادزندگی کی بازی ہار گئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ریاست سیکسنی کے شہر میں اس وقت ہوا جب ایئر شو کے دوران ایک گلائیڈر اور ایک چھوٹا ہوائی جہاز فضا میں ٹکرا گئے اس کے بعد ایک ہوائی جہاز تو بحفاظت واپس زمین پر اْترنے میں کامیاب ہو گیا ٗ دوسرا جہاز گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں اس پر سوار دونوں افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔

رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے باپ اور بیٹی تھے ٗ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...