ترکی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں2 افراد ہلاک

ترکی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں2 افراد ہلاک

انقرہ (این این آئی)ترکی میں سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے ٗ کرد جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کے دور ان نو ٹھکانہ تباہ کر دیئے گئے ٗ غیر قانونی طورپر یورپ جانے کی کوشش میں 20افراد پکڑے گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ علیحدگی پسند تنظیم کردستان کے جنگجوؤں نے ضلع تونجیلی کے قصبے ہوزات میں سڑک کنارے بارودی سرنگ نصب کر رکھی تھی جس کے پھٹنے سے دو عام شہری ہلاک ہو گئے۔ یہ دونوں ا فراد سرکاری حکم پر جنگل میں درخت کاٹنے جا رہے تھے۔دھماکے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ادھر ترکی میں کرد جنگجوؤں کے کے خلاف آپریشن میں ان کے 9 ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔حکام نے بتایا کہ حقاری کے قصبے شمدینلی میں ترک فضائیہ کرد جنگجوؤں کے بعض ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں ان کے 9 ٹھکانے تباہ ہو گئے۔حکام نے کہا کہ امن کے قیام تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ادھر ترکی میں حکام نے بتایا کہ غیر قانونی طور پریورپ جانے کی کوشش میں20 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ترک حکام کے مطابق یہ افراد ترک ضلع قرق قلعہ کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ فرار جانے کی کوشش کر رہے تھے۔امیگریشن حکام نے اطلاع ملنے پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والے گروپ گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ ان افراد کا تعلق افغانستان سے ہے جن میں 7 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

مزید : عالمی منظر