شام میں داعش کا ترک ٹینک پر حملہ ٗ تین فوجی مارے گئے ٗ ایک زخمی

شام میں داعش کا ترک ٹینک پر حملہ ٗ تین فوجی مارے گئے ٗ ایک زخمی

دمشق (این این آئی)شام میں داعش کے ترک ٹینک پر حملہ کے نتیجے میں3 فوجی ہلاک اورایک زخمی گیا۔ترک میڈیا مطابق حکام نے بتایا کہ شام میں مخالفین اور داعش کے درمیان طل الہوا نامی علاقے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک ٹینک کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 ترک فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ فوجیوں کی جسد خاکی ترکی لائے گئے ہیں ٗ زخمی فوجی کو بھی ہسپتال میں داخل منتقل دیا گیا ہے۔ دوسری جانب فرات ڈھال آپریشن کے سلسلے میں عزیز جرابلس سرحد کو داعش سے پاک کرتے ہوئے الشاہد،طل العلی ، قنطارہ ،الحمارن اور تاشلی ہویوک پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔

ترک فوج نے اب تک دہشت گردوں کے 457 ٹھکانوں پر 2032 حملے کئے۔

مزید : عالمی منظر