مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے سے 13افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے سے 13افراد ہلاک، 100سے زائد زخمی

دارالسلام(این این آئی)مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں زلزلے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تنزانیہ کے صوبے کاگارا کے ضلع بوکوبا کے پولیس چیف انچارج نے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 13 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، زخمیوں میں سے متعدد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ٗ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز شمال مغربی ٹاؤن نْسونگا سے 25 کلو میٹر مشرق میں تھا۔زلزلے کے جھٹکے تنزانیہ کے پڑوسی ممالک روانڈا، برونڈی، یوگانڈا اور کینیا میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ضلع بوکوبا کے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ زلزلے سے علاقے کے کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

مزید : عالمی منظر