احتساب کیلئے احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں،شاہ محمودقریشی

احتساب کیلئے احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں،شاہ محمودقریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ ہم احتجاجی تحر یک میں سولو فلائٹ نہیں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں‘جو ساتھ چلے گا اس کو ویلکم کر یں گے ‘(ن) لیگ احتساب کے راستے پر چلنے کو تیار نہیں اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں ‘پانامہ لیکس کا معاملہ حل ہوجائے تو احتجاج بھی نہیں ہوں گے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ ہم تمام اپوزیشن جماعتوں کو پانامہ لیکس کے بعد سے ساتھ لیکر چل رہے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں اپوزیشن جماعتیں ایک موقف پر آج بھی قائم ہیں جہاں تک احتجاجی تحر یک اور رائے ونڈ مارچ کا تعلق ہے تو ہم سولو فلائٹ نہیں بلکہ اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں جسکے لیے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں احتجاجی تحر یک کا کوئی شق نہیں مگر جب حکمران پانامہ لیکس پر اپوزیشن کے ٹی او آرزتسلیم کر نے اور احتساب کیلئے تیار نہیں تو ہمارے پاس بھی پھر احتجاج کے سواکوئی آپشن نہیں لیکن اسکے باوجود ہم الیکشن کمیشن اور سپر یم کورٹ سمیت دیگر فورمز پر بھی اپنی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے ٹی اوآرز کا معاملہ حل ہوجائے تو احتجاج بھی نہیں ہوں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -