رائیونڈ مارچ ، پی ٹی آئی 50 لاکھ کالز30 لاکھ ایس ایم ایس کریگی

رائیونڈ مارچ ، پی ٹی آئی 50 لاکھ کالز30 لاکھ ایس ایم ایس کریگی

لاہو ر(این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ میں شرکا کی بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کیلئے کاوشیں شروع کردیں، شرکا کی تعداد بڑھانے کیلئے 50لاکھ ٹیلی فون کالز اور 30لاکھ ایس ایم ایس کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ مارچ میں عوام کی بھرپور شرکت کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ٹیلی فون کالز اور ایس ایم ایس پالیسی تیار کر لی گئی ہے ۔ پالیسی کے مطابق عمرہ سے صرف 5کلو میٹر دوراڈا پلاٹ کے مقام پر ایک بڑا احتجاجی جلسہ سجانے کیلئے 50لاکھ شرکا کو ٹیلی فون کالز کرکے شرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ 30لاکھ لوگوں کے موبائل نمبروں پر ایس ایم بھی کیے جائیں گے جن میں ان کو رائیونڈ مارچ میں شرکت کیلئے قائل کیا جائے گا۔

رائیونڈ مارچ

مزید : صفحہ آخر