قربانی کے جانوروں کو چارے کی فراہمی کیلئے عارضی ٹوکے قائم

قربانی کے جانوروں کو چارے کی فراہمی کیلئے عارضی ٹوکے قائم

لاہور( خبر نگار‘نمائندہ خصوصی)عید قربان پر ذبح کرنے کے لئے خریدے گئے چھوٹے بڑے جانوروں کے لئے چارے کی خریداری بھی ایک لازمی امر ہے جس کے لئے شہریوں کو خاصی تگ و دو کرنا پڑتی ہے شہر کے سینکڑوں مقامات پر چارہ فروخت کرنے عارضی مراکز قائم کئے گئے ہیں سڑکوں گلیوں بازاروں میں جا بجا چارہ فروخت کیا جارہا ہے جبکہ اکثر مقامات پر چارہ کترنے کے لئے ٹوکے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ونڈ ‘توڑی ‘چوکر‘ لوسن ‘جنتر سمیت چارے کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد وں پر یہ چارہ فروخت کرنے والے فی کلو کے حساب سے اضافہ کررہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں اور ان دوکانداروں کے مابین بحث اور تکرار بھی دیکھنے میں آتی ہے اور چارہ فروخت کرنے والے یہ بر ملا کہتے ہیں کہ اگر آپکا جانور چارا نہیں کھائے گا تو میں اسے واپس یا تبدیل نہیں کروں گا۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...