موسم کی خرابی ،پشاور جانیوالی پروازکو لاہور اتارنے پر مسافروں کااحتجاج

موسم کی خرابی ،پشاور جانیوالی پروازکو لاہور اتارنے پر مسافروں کااحتجاج

لاہور( این این آئی) موسم کی خرابی کے باعث پروازکو پشاور کی بجائے لاہور اتارنے پر مسافروں نے ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا ، مبینہ طور پر جہاز کے کپتان کو بھی زدوکوب کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 892کے کپتان نے پشاور میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث پرواز کو لاہورائیر پورٹ اتار لیا جس پر مسافرمشتعل ہو گئے اور انہوں نے پی آئی اے کے خلاف نعرے بازی کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسافر وں نے مبینہ طور پر جہاز کے کپتان کو بھی زدو کوب کیا ۔اطلاع پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس اور پی آئی اے کے ذمہ داران بھی پہنچ گئے جو مسافروں کو موسم کی صورتحال بارے سمجھانے کی کوشش کرتے رہے۔

پرواز

مزید : صفحہ آخر