مسلم لیگ (ن) کی قیادت کوکر پشن کا حساب دینا ہوگا،چودھری سرور

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کوکر پشن کا حساب دینا ہوگا،چودھری سرور

لاہور(آئی این پی)چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پا نامہ لیکس نہیں کر پشن کر نیوالوں کی سیاست ’’دفن ‘‘ہوگی ’ (ن) لیگی قیادت ’’ مقدس گائے ‘‘نہیں انکو کر پشن کا حساب دینا ہوگا‘عید کے بعد تحر یک احتساب کو مزید تیز کیا جا ئیگا ’’رائے ونڈ مارچ ‘‘آئین اور جمہو ریت کے مطابق ہوگا ہم وہاں جلسہ کر یں گے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ‘ ملک میں شفاف احتساب حکمرانوں کی سیاسی موت ہوگی اس لیے حکمران احتساب سے بھاگ رہے ہیں ۔وہ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ آئین اور جمہو ری انداز میں ہی احتجاج کیا ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی ہوگا عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور حکمرانوں کو بھی ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انکو ہرصورت کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...