2ڈیموں کے باوجود صوابی میں 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے

2ڈیموں کے باوجود صوابی میں 16گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے

صوابی( بیورورپورٹ)عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختونخوا کے حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرئے گی۔ تر بیلہ ڈیم اور غازی بھروتہ صوابی میں واقع ہونے کے باوجو د سولہ سولہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنا ظلم و بر بریت کی واضح مثال ہے۔ ان خیالات کااظہار عوامی ورکرز پارٹی کے تر جمان فضل رحیم یوسفزئی نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کے بجلی منافع کی رائلٹی پر قبضہ جمائے بیٹھی ہے جب کہ صوبے کی بجلی بھی چوری کر کے پنجاب کو دی جارہی ہے جو کہ انتہائی ظلم و نا انصافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی پارلیمنٹ میں عوام کی خدمت کے لئے کچھ نہیں ہو رہا بہت آفسوس کی بات ہے کہ سپیکر جانبداری سے کام لے رہے ہیں جس کے اچھے نتائج نہیں نکلیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عوامی ورکرز پارٹی کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنایا جا سکے جہاں غریب اور امیر سب برابر ہوں اور اقربہ پروری کا تصور ہی نہ ہوں

مزید : پشاورصفحہ آخر