سندھ میں تنظیم سازی کے لیے ورکرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، نثار کھوڑو

سندھ میں تنظیم سازی کے لیے ورکرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، نثار کھوڑو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی نے سندھ میں تنظیم سازی کے لیے بتیس اضلاع میں ورکرزسے مشاورت مکمل کرلی ہے، کمیٹی کے چیئرمین نثارکھوڑوکا کہنا ہے کہ چئیر مین بلاول بھٹو عیدالاضحی کے بعد عہدیداروں کا اعلان کریں گے اورہرضلع کے لیے صدر،سیکریٹری جنرل اورسیکریٹری اطلاعات کا اعلان کیا جائے گا جبکہ باقی عہدیداروں کے چناؤ کے طریقہ کارکا بھی پارٹی چیئرمین فیصلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیپلزمیڈیا سیل میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرسندھ کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ارکان مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو،راشد ربانی ،ایم این اے نفیسہ شاہ اورپیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقارقائمخانی دیگربھی موجود تھے۔ صوبائی وزیرنثارکھوڑونے کہاکہ پی پی کی تاریخ میں پہلی بار بلاول نے تمام تنظیموں کو تحلیل کیااورر ملک بھرمیں پارٹی میں الیکشن کرنے کے لئے رائے مانگی،سندھ میں چودہ مئی کوسندھ کے ضلع ٹھٹھہ سے نئی تنظیم سازی کے لیے مشاورت کا آغازکیا گیا جوگذشتہ روز ضلع ملیر میں مکمل کرلیا گیا ہے ہرضلع سے پارٹی ورکرز کی مشاورت سے تین عہدوں کے لیے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا ہے سندھ کے بتیس اضلاع سے منتخب کردہ نام پارٹی چیئرمین کوعیدالاضحی کے بعد ایک ملاقات میں پیش کریں گے جس کے بعد نئے عہدیداروں کا حتمی اعلان پارٹی چیئرمین کریں گے۔ نثارکھوڑو نے کہاکہ ہم نے ہر ضلع میں کارکنان کا سروے کیا ہے تنظیم سازی کے حوالے سے کسی اضلاع میں لڑائی نہیں ہوئی الزامات لگانے والے الزامات لگاتے رہیں گے ۔ مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو نے کہاکہ ہرضلع میں ہزاروں کارکنان نے مشاورت میں حصہ لیا ،سخت موسم کے باوجود کارکنان تنظیم سازی میں پیش پیش رہے جس پرانہیں سلام کرتا ہوں ،انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی میں بھرپورحصہ لینے سے کارکنان نے سندھ میں پیپلزپارٹی کا وجود ختم ہونے کی نفی کردی ہے ،تنظیم سازی کے بعد نئی ٹیم جلد میدان میں اترے گی اور جمہورہت کے دشمنوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ری ے گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے تمام اضلاع میں رابطے مکمل کرلئے گئے۔۔ جلد تنظیم سازی بھی مکمل کرلی جائے گی کارکنوں کے کوائف جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے اس کے لئے کارکنان اپنا بائیوڈیٹا 99212098 پر فیکس کرسکتے ہیں ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخابات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پر امن الیکشن کرانے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ الزامات لگتے رہتے ہیں۔ کسی کی جیت پر خار کھانے کی ضرورت نہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دوستوں پر ملک بھر سے ٹھپے لگانے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ اب ان کی طرف سے الزامات سمجھ سے باہر ہیں ،ملیرکے ضمنی انتخابات میں کوئی ٹھپہ نہیں لگا ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پرامن الیکشن کرائے ۔ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اراکین نے کہا کہ تنظیم سازی میں کارکنوں کی رائے کا احترام کا کیا جائے گا۔۔ تاکہ اعتراض کی گنجائش نہ رہے۔ ایک سوال کے جواب میں مشیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ ملیرکے ضمنی انتخاب میں کامیاب پی پی امیدواردوہری شہریت کے حامل نہیں ہیں، مخالفین ضرور عدالت جائیں اوراپنا شوق پورا کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -