صدر آزادکشمیر سردارمسعود خان کی راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
اسلام آباد(اے این این )صدر آزادجموں وکشمیرسردار مسعود خان کی کشمیرہاؤس میں وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور آئندہ ہفتے ہونے والے او آئی سی کے اجلاس میں کشمیرایشو کے تناظر میں تفصیلی بات چیت کی ۔ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ،مسلسل کرفیوز کے نفاظ اور نہتے شہریوں اور عورتوں ،بچوں پر بدترین تشدد ،کشمیریوں کی نوجوان نسل کی ٹارگٹ کیلنگ ،حریت قیادت کی نظر بندیوں پر بھارتی حکمرانوں کی شدید مذمت کی گئی ۔ملاقات میں کشمیرایشو کو موثر طریقے سے اجاگر نرنے اور بین اقوامی سطح پر کشمیرایشو کو اس کے حقیقی تناظر میں اجاگر کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔