سانحہ بلدیہ ،پاکستان اور جرمن کمپنی کے درمیان لواحقین کو ہرجانہ دینے کا معاہدہ

سانحہ بلدیہ ،پاکستان اور جرمن کمپنی کے درمیان لواحقین کو ہرجانہ دینے کا ...

کراچی(اے این این) جرمن کمپنی اور پاکستانی اداروں کے درمیان لواحقین کو 52کروڑ روپے ہرجانہ دینے کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدہ جرمن حکومت کی درخواست پر متعلقہ کمپنی سے طے پایا،ستمبر 2012کو بلدیہ فیکٹری میں آگ سے259ورکرز جاں بحق ہوئے تھے۔ آگ سے تباہ علی انٹرپرائزز کا مال خریدنے والی جرمن کمپنی کک ورثا کو ہرجانہ ادا کرے گی ۔ دسمبر 2012میں جرمن کمپنی کک نے متاثرین بلدیہ فیکٹری کو 10 کروڑ روپے دیے تھے۔ 7 کروڑ روپے پاکستان میں ای او بی آئی اور سیسی بھی ادا کرے گی ۔

مزید : صفحہ آخر