چارسدہ ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ،ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورو رپورٹ) گزشتہ تین دن سے بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پارا چڑھا دیا ۔حصارہ اور ترناب کے عوام واپڈا کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ فاروق اعظم چوک اور واپڈا دفاتر کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرہ اور نعرہ بازی ۔ تفصیلات کے مطابق حصارہ یاسین زئی ، ترناب روڈ اور علاقہ شولگرہ کے ملحقہ دیہات میں بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور ضلعی ممبر فضل امین ، تحصیل ممبر اسد خان اور فضل وہاب کی قیادت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے فاروق اعظم چوک اور واپڈا دفاتر کے سامنے زبر دست احتجاج اور نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے قائدین نے کہاکہ 20گھنٹے کی ناروا لوڈ شیڈنگ نے جینا حرام کیا ہے اور جب بجلی کی ترسیل شروع ہو تی ہے تو کم وولٹیج کی وجہ سے قیمتی سامان ناکارہ ہو جا تا ہے ۔ بعدا زاں سٹی تھانہ کے ایس ایچ او عمران خان اور ایس ڈی او نے مظاہرین سے کامیاب مذاکرات کئے اور لوڈ شیڈنگ و کم وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کر ادی جس پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ۔