سندھ حکومت کو ایم کیو ایم کے کھالیں جمع کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، چانڈیو

سندھ حکومت کو ایم کیو ایم کے کھالیں جمع کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، چانڈیو

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا کھالیں جمع نہ کرنے کا فیصلہ ذاتی ہے ،سندھ حکومت کو ان کے کھالیں جمع کرنے یا نہ کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپیکس کمیٹی نے واضح کیا تھا کھالیں جمع کرنے والے آڈٹ رپورٹ جمع کرائینگے ،یہ بتا نا ضروری ہو گا کہ کھالوں کا پیسہ کس مد میں استعمال ہو رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرتضیٰ بلوچ کے پاس دہری شہریت نہیں ہے ،عدالت میں واضح ہو جائے گا ۔پی ایس 127کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وقت کی تبدیلی کو دھاندلی کہنا درست بات نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...