مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے تحریک تنازعات کے قیام اعلان

مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے تحریک تنازعات کے قیام اعلان

شیر گڑھ )نامہ نگار)مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے تحریک تنازعات،مقدمات کا خاتمہ کے نام سے تنظیم کے قیام کا اعلان مقامی سطح پر مقدمات اور تنازعات کے خاتمے سے امن کا قیام اور غربت کا خاتمہ ہوگا ان خیالات کا اظہار سا لک فاونڈیشن کے صدر جہان زیب سالک نے اپنے دفتر میں تنازعات کے حل کے لئے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں ،تاجران کے رہنماوءں ،علماء اور سماجی کارکنوں نے شرکت کی تقریب سے ضلعی کونسلر ڈکٹر حفیظ الوہاب، پرویز خان اور خائستہ رحمان شاہین نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہمیں تنازعات کے کاتمے کے لئے اپنے گھروں ،محلوں اور شہروں سے شروع کرنا ہوگا مقامی سطح پر تنازعات کے کاتمے سے امن کے قیام میں مدد ملے گا اور کچہریوں اور تھانوں میں بے جا اخراجات اور وقت کا ضیاع نہیں ہوگا جس کی وجہ سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گا انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ اپنے علاقوں میں علماء کرام کے تعاون سے ہفتہ میں تنازعات کے خاتمے کے لئے ایک گھنٹہ دیا کریں اور دین ،دنیا کی کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لئے شروع ضلع مردان سے ہوگا اور رفتہ ،رفتہ اس کا دائرہ پورے ملک تک بڑھایا جائیگا

مزید : پشاورصفحہ آخر