موجودہ حالات میں تعلیم کا حصول وقت کا تقاضا ہے، ڈپٹی کمشنر شانگہ

موجودہ حالات میں تعلیم کا حصول وقت کا تقاضا ہے، ڈپٹی کمشنر شانگہ

الپوری(ڈسڑ کٹ رپورٹر)شانگلہ کے ڈپٹی کمشنر دلدار محمد نے کہا ہے کہ تعلیم میں خود کفالت لوگوں کو ترقی کے معراج پر لے جاتاہے اور دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کا حصول وقت کا تقاضا ہے اسلئے نوجوان جدید تعلیم حاصل کرکے ملک اور قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ وہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری میں ایس ار ایس پی برٹش کونسل پرا جیکٹ کے زیر اہتمام داخلہ مہم 2016 کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان، پرنسپل اقبال محمود ،اے ڈی او اورنگزیب سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے ڈاکٹر نصراللہ اور ہیڈ ٹیچر عبدالباقی نے بھی خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ نے کہا کہ تعلیمی ترقی وقت کا تقاضا ہے مسلمان دنیا میں اسلئے کمزور ہورہے ہیں کہ جدید تعلیم کے طرف انکے رجحانات کم ہیں اور ہم مغربی ممالک تی تحقیق و تعلیم پر تکیہ لگائے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم شانگلہ کی طرف ائیں تو یہاں خواندگی کی شرح بہت کم ہیں اسلئے میری شانگلہ کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچے بچیوں کو سکولوں میں داخل کراکر سو فیصد خواندگی کی طرف قدم اٹھائیں۔انہوں کہا کہ غیر سرکاری تنظیمیں تعلیم کی ترقی میں اپنا کر دار ادا کریں اور حکومتی اداروں کے شانہ بشانہ کام کر تے ہوئے اس اہم قومی مقصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ایس ار ایس پی نے سکول میں با تھ رووم بنا کر اچھی سہولت فراہم کی اور ساتھ فرنیچر بھی فراہم کی۔اور وہ اپنا دائرہ کار دیگر سکولوں تک بھی بڑھائیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سعید خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ علم کی اہمیت اقوام عالم میں مسلمہ ہے اور وہ قومیں کھبی عزت و وقار کی بلندیاں نہیں پا سکتیں جو علم میں پیچھے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شانگلہ تعلیم کے میدان میں بہت پیچھے ہے جہاں خواندگی کی شرح 58 فیصد ہے ہمیں یہ 100 % کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں جب سکولوں کے دوروں پر نکلتا ہوں تو مجھے سکول ٹائم میں بہت سے بچے سکول سے باہر گلیوں میں ملتے ہیں جو بے کار پھرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں تمام قصور مقامی افراد ، مشران علاقہ اور والدین کا ہے ۔جو اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجتے۔ انہوں نے شانگلہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچے بچیوں کو سکولوں میں داخل کراکر شانگلہ کو تعلیم یافتہ ضلع بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ دلدار محمد نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شانگلہ سعید خان کے ہمراہ بچوں کو داخل کرایا اور SRSP کے تعاون سے بنائے گئے گروپ لیٹرین کا افتتاح بھی کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...