ہیڈ کلرک کی کرپشن کے حوالے سے یونین کے نام سے منسوب شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید

ہیڈ کلرک کی کرپشن کے حوالے سے یونین کے نام سے منسوب شائع شدہ خبر کی سختی سے ...

چارسدہ(بیورو رپورٹ)پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ورکس ویلفےئر یونین چارسدہ کے صدر ضمیر خان نے بعض اخبارات میں ہیڈ کلرک کی کرپشن کے حوالے سے یونین کے نام سے منسوب شائع شدہ خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کا یا اُنکے یونین کے کسی عہدیدار کا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کابینہ کے دیگر ممبران غریب جان رجڑ(لیگل ایڈوائزر)رضا خان عمرزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اکبر علی جنرل سیکرٹری، نذیر خان سینئر نائب صدر، قاسم خان نائب صدر، اسد خان فنانس سیکرٹری، پرویز خان ، محبت نواز خان رجڑ،شیر محمد پلے، رضا شاہ زیم ، فرمان سرڈھیری، آصف علی بیلہ کورونہ، شاہ گل ، جان باچا کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے یونین کا نام استعمال کرکے من گھڑت اور بے بنیاد خبر شائع کی ہے جس سے ہم مکمل طور پر لا علمی کا اظہار کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے ہیڈ کلرک صدر عالم ایک فرض شناس اور ایماندار شحص اور محکمہ پبلک ہیلتھ کے تمام افسران و ملازمین اُن کی کارکردگی سے سو فیصد مطمئن اور خوش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جن عناصر نے پبلک ہیلتھ یونین کے لیٹر پیڈ کا غلط استعمال کر کے یونین کے عہدیداروں کی جانب سے من گھڑت اور جھوٹی خبر شائع کی ہے خواہ وہ محکمے کا ملازم ہو یا باہر کا ان کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے بھرپور قانونی کارروائی کی جائیگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر