ممبر ضلع کونسل اور پی ٹی آئی ملاکنڈ کے رہنماء پیر مصور خان غازی کو پارٹی کے لئے بہترین خدمات پر اعزاز ی شیلڈ دینے کا فیصلہ

ممبر ضلع کونسل اور پی ٹی آئی ملاکنڈ کے رہنماء پیر مصور خان غازی کو پارٹی کے ...

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) ممبر ضلع کونسل اور پی ٹی آئی ملاکنڈ کے رہنماء پیر مصور خان غازی کو پارٹی کے لئے بہترین خدمات پر اعزاز ی شیلڈ دینے کا فیصلہ ، عید کے فورأ بعد ملاکنڈ کے کارکنوں اور انصاف یوتھ ونگ کے جانب سے خصوصی شیلڈ دی جائیگی ۔ اس بات کا اعلان انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر محب اﷲ یوسفزئی اور تحصیل جنرل سیکرٹری گوہر علی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ، انصاف سٹوڈنٹس ، انصاف یوتھ ونگ اور انصاف ٹائیگر فورس کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نظریاتی کارکنوں نے کہا کہ جب بھی پارٹی کے لئے خدمت اور قربانی کا موقع آیا ہے تو ممبر ضلع کونسل پیر مصور خان نے دل کھو ل کر پارٹی کے لئے قربانی دی ہے ۔ اسلام آباد دھرنا ہو یا پشاور ،لاہور اور سوات کے جلسے ہر موقع پر انہوں نے مالی امداد سمیت کارکنوں کو جمع کرنے اور انہیں جلسہ گاہوں اور دھرنوں تک پہنچانے کا بیڑہ اُٹھایا ہے جس کے اعتراف میں عید کے فورأ بعد انہیں خصوصی اعزازی شیلڈ دینگے جس کے لئے ایک پر وقار تقریب بھی منعقد کی جائیگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر