سیاسی بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ قابل مذمت ہے ،گل زمین

سیاسی بنیادوں پر ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ قابل مذمت ہے ،گل زمین

 

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)پی ڈبلیوڈی مالاکنڈکے ضلعی صوبائی صدرگل زمین خان نے کہاہے کہ ہم صوبائی حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ مالاکنڈلیویز فورس خائستہ رحمان خان سے سیاسی انتقام لینے پریہاں سے تبدیل کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ نے چندکارکنوں کوخوش کرنے کیلئے پورے ضلع مالاکنڈکے عوام کے مستقبل داؤں پرلگادیاکیونکہ انہوں نے مالاکنڈمیں مثالی امن امان قائم کرکے جرائم پیشہ عناصرا ورمنشیات فروش زیرزمین چلے گئے تھے جبکہ شکست خوردہ سیاستدانوں سے سینکڑوں لیویزاہلکاروں کوواپس کرکے بڑاکارنامہ سرانجام دیاصوبائی حکومت کی جانب سے کرپشن کے خاتمے اورمیرٹ پرفیصلے جھوٹ کاپلندہ ہے اگرمالاکنڈمیں منشیات فروشی قماربازی اورکرپشن ہوئی تواس کے تمام ترذمدای مقامی ممبران اسمبلی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہونگے ان خیالات کااظہارگل زمین خان نے یہاں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کاانہوں نے کہاکہ ملاکنڈکے تاریخ میں پہلی بارڈپٹی کمشنرخائستہ رحمان خا ن سے سیکورٹی کے نام پرسیاستدانوں کے گھروں میں بیٹھ کران کے برتن دھونے والے سینکڑوں لیویزاہلکاروں کوڈیوٹی پرحاضرکردیاجس پرشکست خوردہ سیاستدان ناراض ہوکران کے خلاف مختلف قسم کے پروپیگنڈے شروع کردی پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے اپنے چندکارکنوں کوخوش کرنے کیلئے مالاکنڈکے مثالی امن امان کوداؤپرلگاکران کایہاں سے تبادلہ کردیاجس کی ہم پرزورمذمت کرتے ہیں اورعیدالاضحی کے بعدآل کوارڈینیشن کونسل کااجلاس طلب جس میں ائندہ لائحہ عمل طے کریں کیونکہ ہم سرکاری اداروں میں سیاسی مداخلت کوکسی بھی صورت میں برداشت نہیں کریں گے۔اورصوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مالاکنڈکے روشن مستقبل کے لئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈخائستہ رحمان خان کاتبادلہ منسوخ کرکے یہاں کے عوام پررحم کیاجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر