خطبہ حج صحیح معنوں میں مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی ہے: حافظ سعید

خطبہ حج صحیح معنوں میں مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی ہے: حافظ سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس کے خطبہ حج کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا کہ خطبہ حج انتہائی اہمیت کا حامل اورصحیح معنوں میں مسلم امہ کے جذبات کی ترجمانی ہے۔ خطبہ حج امت مسلمہ کے لئے بہترین مشعل راہ ہے۔امام حرمین الشریفین نے خطبہ میں امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل بیان کیا اور کہا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔فتنہ تکفیر سے امت مسلمہ کو آگاہ کیا اور فرقہ واریت کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے مسلمانوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا ۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ خطبہ حج میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے عالم اسلام کے تمام مسائل کا احاطہ کیا ہے اور امت مسلمہ کو نصیحت کی ہے کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کریں اور متحد ہو جائیں۔اپنے خطبہ میں انہوں نے امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور کفار کی سازشوں کا تفصیل سے تذکرہ کیا ہے۔ خاص طور پر فتنہ تکفیر اور خارجیت کا شکار گمراہ گروہوں کے باطل نظریات کی جس طرح بیخ کنی کی گئی ہے آج کے حالات میں یہ بہت ضروری ہے۔ مسلمانوں بالخصوص نوجوان نسل کو دشمنان اسلام کی سازشوں کے آلہ کار گروہوں اور ان کے گمراہ کن نظریات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے تاکہ انہیں عصر حاضر کے سب سے بڑے فتنہ سے مکمل آگاہی ہو اور وہ دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔تکفیری فتنہ اور مسلمانوں کو قتل کرنا دین اسلام میں جائز نہیں۔یہ بہت بڑی سازش ہے۔علماء کرام امام کعبہ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے فرقہ واریت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے کردار ادا کریں۔دین اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔عالم اسلام کودہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے سب کو متحد ہو نا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ امام کعبہ نے میڈیا کو بھی نصیحت کی ہے کہ حق کو پھیلایاجائے ایسی خبریں نشر نہ کی جائیں جن سے اسلام کے خلاف لوگو ں کو بولنے کا موقع ملے۔امام کعبہ نے جامع اور مفصل ترین خطبہ میں مسلمانوں کے مسائل کا ذکر کیا ہے اور انکا حل بھی واضح کیا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ امام کعبہ کی نصیحت پر عمل پیرا ہو۔امام کعبہ نے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعابھی کروائی ہے اور انہوں نے مظلوموں کی مدد کے لئے ترغیب بھی دی ہے۔جبکہ امت مسلمہ کے اتحاد ویکجہتی کی بھی خصوصی تلقین کی ہے ا س لحاظ سے خطبہ حج ہر حوالہ سے قابل تحسین ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -