صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 97608 مقدمات درج ، ایک لاکھ سے زائد افراد گرفتار ہوئے

صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 97608 مقدمات درج ، ایک لاکھ سے زائد افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسلحے کی نمائش، نفرت انگیز تقاریر پر 97 ہزار 608 مقدمات درج ہوئے جبکہ وال چاکنگ و دیگر قوانین کی خلاف وزی پر ایک لاکھ پانچ ہزار 131 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بائیو میٹرک مشینیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں اور اب دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کی فوری تصدیق بھی کی جا سکے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -