ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں عوامی خدمت ہے، محب اللہ

ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں عوامی خدمت ہے، محب اللہ

مینگورہ (بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک و ماہی پروری محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ صوبے کے عوام کی تہہ دل سے خدمت کرنا ہے اور اس ضمن میں موجودہ صوبائی حکومت نے جتنے ترقیاتی کام کئے گزشتہ 67سالوں میں نہیں ہوئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز سوات آرکوٹ قلعہ صدیق آباد میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ناظم ویلج کونسل آرکوٹ صابر خان اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ۔ اجتماع سے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما سعید خان ، پی کے 83کے آرگنائزر عزیز الرحمان ، تحصیل ممبر جاوید علی ، ڈاکٹر نعمت سبحان ، اعظم خان اور خورشید خان کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔محب اﷲخان نے پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو اپنی اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی کے 83کو دیگر ترقیافتہ حلقوں کے برابر لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور اس سلسلے میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ منصوبوں کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو گا ۔ انہو ں نے کہا کہ مفاد پرستوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب عوام میں سیاسی شعور پیدا ہو گیا ہے وہ جان گئے ہیں کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں اور وہ آئندہ ان مفاد پرستوں کے جال نہیں پھنسیں گے اور نہ ان کے فریب میں آئے گے ۔ محب اﷲ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مثبت اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر صوبے کے دوسرے پارٹیوں کے کارکن جوق درجوق پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ پورا قوم ملک کی سلامتی ، استحکام اور بقاء کے لئے پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...