24ستمبر حتمی نہیں، مشاورت کے بعد رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرینگے: تحریک انصاف

24ستمبر حتمی نہیں، مشاورت کے بعد رائیونڈ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کرینگے: ...

لاہور(اے این این) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے واضح کیا ہے کہ رائے ونڈ مارچ کے حوالے سے 24ستمبر کی تاریخ حتمی نہیں ہے ،ہم مشاورت کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے اعلان کے مطابق ہرصورت پرامن رائیونڈ مارچ ہوگا، مارچ کیلئے ہم خیال جماعتوں کو باضابطہ طور پر دعوت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عید کے فورا بعد ہم خیال جماعتوں سے مشاورت کرکے حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ مارچ محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہو گا۔رائے ونڈ مارچ سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزید : صفحہ آخر