قانون نافذ کرنیوالے ادارے عید الاضحی پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کریں: وزیر اعلیٰ بلوچستان

قانون نافذ کرنیوالے ادارے عید الاضحی پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کریں: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس اور انتظامیہ سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کو عید الاضحی کے موقع پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نماز عید کے لئے عید گاہوں کی موثر سیکورٹی اور نگرانی کے ساتھ ساتھ پارکوں ، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر سیکورٹی کے اضافی انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے عید کے موقعے پر امن وامان برقرار رکھنے کے لئے تیار کئے گئے لائحہ عمل پر بھر پور طریقے سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے آئی بی پولیس سے کہا گیا ہے کہ شہر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں اضافی نفری کی تعیناتی ، گشت میں اضافے اور تمام سیکورٹی انتظامات کی موثر نگرانی کو یقینی بنانے کا پابند کیا جائے ہر ایس ایچ او اپنے تھانے کے حددو میں امن و امان برقرار رکھنے کا ذمہ دار اور جواب دہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے پولیس کے محترک اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار بھی کیا ہے کہ پولیس اہلکار و آفیسران اپنی فرض شناسی کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کے ا عتماد اور پولیس فورس کی نیک نامی میں اضافہ کرینگے اور تمام ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز دی گئی ہدایات کے مطابق عید کے دوران اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر رہ کر فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے عید الاضحی کے موقع پر کوئٹہ سمیت تمام شہروں اور میونسپل کمیٹیوں کی حدود میں صفائی کے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات اور محکمے کے اہلکاروں کی جانب سے صوبہ بھر جاری خصوصی مہم کی تعریف کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مہم کو دوران عید بھی جاری رکھا جائے ۔انہوں نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کی صفائی مہم کی نگرانی کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -