صوابی میں عید الاضحی کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل

صوابی میں عید الاضحی کے موقع پر خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل

صوابی(بیورورپورٹ) ڈی پی او صوابی جاوید اقبال نے عید الضحیٰ کیلئے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل د ے دی۔ عید الاضحی کے روز مساجد ،مویشی منڈیوں ،حساس بازاروں اور شاہراؤں کی سیکیورٹی کے لئے بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ سے مکمل طور پر لیس سینکڑوں پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او صوابی جاوید اقبال خان کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دی گئی سیکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے 5ڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان ،اعجاز خان آبازئی ،بشیر داد خان ،پشم گل خان اور گوہر خان کی زیر نگرانی میں 10ایس ایچ او ز ہارون خان،زاہد خان،منصف خان،شبیر خان،عجب دورانی،لیاقت شاہ خان،جواد خان،گوہر خان،فواد خان کی زیر نگرانی ضلعی پولیس نفری ،سب انسپکٹر ز اور اے ایس آئی کی پلاٹون کی نگرانی میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے ضلعی پولیس گزشتہ روز عید الضحی کے موقع پرصوابی میں موجود نامساعد خالات کے پیش نظر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ،جس کے تحت علاقے کے ارد گرد گرد نواح اور داخلی خارجی راستوں پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے بھاری پولیس نفری تعنیات کیے گئے ،جس میں ضلع بھر میں کثیر مساجد میں سیکیورٹی اقدامات کے لئے باقائدہ پولیس نفری ہائی الرٹ کر رکھی جائیگی ،امن امان کی قیام کی خاطر اور کسی بھی نامساعد حالات سے نمٹنے کیلئے پولیس جوان کو بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ سے لیس ہائی الرٹ کر رہیں گے ،جبکہ حساس بازاروں میں پولیس اہلکار اور لیڈیز پولیس مختلف جگہوں میں سفید پرچاتوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر