نوشہرہ، اعلیٰ سکیورٹی حکام پر موٹروے پولیس کے چار اہلکاروں کو اغوا کا الزام، مقدمہ درج

نوشہرہ، اعلیٰ سکیورٹی حکام پر موٹروے پولیس کے چار اہلکاروں کو اغوا کا الزام، ...

نوشہرہ(اے این این) نوشہرہ میں اووراسپیڈ اور رانگ اوورٹیکنگ کرنے پرموٹروے پولیس نے2 سادہ لباس اعلی سیکیورٹی اہلکاروں کا چالان کردیاہے جس پر ان اہلکاروں نے چالان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔موٹر وے پولیس اہلکاروں نے الزام لگایا کہ چالان کرنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے33 سیکیورٹی اہلکاروں کیخلاف تھانہ اکوڑہ خٹک میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی جہاں بہادرکے مطابق 2 کار سواروں کوموٹروے پولیس نے اوور اسپیڈ اور رانگ اوور ٹیکنگ کرنے پر روکا۔سادہ لباس میں ملبوس دونوں افراد نے خود کو سیکیورٹی عہدیدار بتایا۔ٹریفک قوانین توڑنے پر ان کا چالان کردیا گیا، جس کے بعد ایک سیکیورٹی عہدیدار نے فون کال کرکے30 سے 40 سیکیورٹی اہلکار بلالیے،جو موٹروے پولیس کے 4اہل کاروں، اسلحہ اور گاڑی ساتھ لے گئے، جہاں چاروں اہلکاروں کو تشدد کا گیا۔ واقعے کے بعد موٹروے پولیس نیاعلی سطح پر رابطہ کرکے چاروں اہلکاروں کو بازیاب کروالیا۔موٹروے پولیس کے ڈی ایس پی جہان بہادرکا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے33 پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمے میں اسلحہ دکھاکردھمکانے، کارسرکار میں مداخلت، اغوا، بڑی تعداد میں کسی کومارنے پیٹنے کی دفعات شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر